انتظامیہ پونچھ اور میونسپل کارپوریشن کے دعوے ٹھس‘ پوراشہر مچھلی منڈی کا منظر پیش کررہا ہے ‘سڑکوں کے کنارے انتظامیہ کی ریڑھیاں اور تھڑے لگانے پر دفعہ 144کے تحت عائد پابندی پر کوئی عمل در آمد نہیں ہوا

راولاکوٹ کے کاروبار ی حضرات محمد رشید، محمد یونس، امیر الدین ، مقصود احمد، محمد جبران ، محمد نعمان ، محمد طاہر کی بات چیت

منگل جون 16:40

راولاکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 جون2018ء) انتظامیہ پونچھ اور میونسپل کارپوریشن کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے پوراشہر مچھلی منڈی کا منظر پیش کررہا ہے شہر کی سڑکوں کے کنارے انتظامیہ کی طرف سے ریڑھیاں اور تھڑے لگانے پر دفعہ 144کے تحت جو پابندی عائد کی گئی تھی اس پر کوئی عمل در آمد نہیں ہوا ہے سڑکوں کے کنارے ریڑھیاں اور تھڑے اور رانگ پارکنگ کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ٹریفک کا نظام بری طرح درہم برہم اور پیدل چلنے والوں کو بھی مشکلات کا سامنا ہے ۔

(جاری ہے)

انتظامیہ اور میونسپل کارپوریشن کے اہلکاران روزانہ شہر کا رائونڈ لگاتے ہیں اور تاجروں کو لاکھوں روپے کے جرمانے کیے جارہے ہیں لیکن دوسری طرف انتظامیہ اور میونسپل کارپوریشن کو تاجروں کے مسائل سے کوئی غرض نہیں اور نہ ہی تاجرں کو کوئی سہولت میسر ہے ۔ان خیالات کااظہار راولاکوٹ کے کاروبار ی حضرات محمد رشید، محمد یونس، امیر الدین ، مقصود احمد، محمد جبران ، محمد نعمان ، محمد طاہر نے کیا ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ منیر چوک سے کالج گیٹ تک تمام رانگ پارکنگ اور ریڑھی تھڑے والوں کو ہٹایاجائے تاکہ آنے والے دنو ں میں کوئی ناخشگوار واقع رو نما نہ ہو

متعلقہ عنوان :