نوجوانوں میں اعلیٰ تکنیکی مہارت کو فروغ دیا جارہا ہے ،

نیوٹیک جدید ٹیکنالوجی سکھانے والی ملک کی پہلی قومی ٹیکنالوجی یونیورسٹی ہوگی، جنرل قمر جاوید باجوہ

منگل 5 جون 2018 16:40

نوجوانوں میں اعلیٰ تکنیکی مہارت کو فروغ دیا جارہا ہے ،
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2018ء) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا ہے کہ نوجوانوں میں اعلیٰ تکنیکی مہارت کو فروغ دیا جارہا ہے ، نیوٹیک جدید ٹیکنالوجی سکھانے والی ملک کی پہلی قومی ٹیکنالوجی یونیورسٹی ہوگی۔آئی ایس پی آر کے مطابق منگل کو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کے بورڈ آف گورنرز کا افتتاحی اجلاس ہوا۔

آرمی چیف نے کہا کہ نیوٹیک وفاقی چارٹرڈ یونیورسٹی ہے جومعیاری انجینئرزتیارکررہی ہے، نیوٹیک یونیورسٹی مقامی، اوورسیزمارکیٹ اورسی پیک کی ضروریات پورا کرے گی، نیوٹیک جدید ٹیکنالوجی سیکھانے والی ملک کی پہلی قومی ٹیکنالوجی یونیورسٹی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کوپایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے انتظامیہ کی کاوشیں قابل تحسین ہیں، نوجوانوں میں اعلیٰ تکنیکی مہارت کوفروغ دیا جارہا ہے اوریونیورسٹی اعلیٰ تعلیم یافتہ انجینئرزاورماہرورک فورس تیارکررہی ہے جبکہ ہماری نوجوان نسل اور صنعت ستمبرسے شروع ہونے والے نیوٹیک پروگراموں سے استفادہ کرے گی۔

(جاری ہے)

آرمی چیف نے نیوٹیک کی انتظامیہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ نیوٹیک انتظامیہ میرٹ پرسختی سے عمل کرے اورملک میں ٹیکنالوجی کی تعلیم کے اعلی ترین معیار بنائے۔