Live Updates

ایم پی اے اور ایم این اے اپنی ذات اور چند خاندانوں کے نہیں ،عوام کے نمائندے ہوتے ہیں ،ملک امان اللہ نوتیزئی

منگل 5 جون 2018 16:40

دالبندین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف چاغی کے ضلعی صدر اور پی بی 34 چاغی کے متوقع امیدوار ملک امان اللہ نوتیزئی نے کہا ہے کہ وقت آگیا ہے 25 جولائی کو اچھے امیدوار منتخب کرکے اسمبلیوں میں بھیجیں۔ انہوںنے کہا کہ ایم پی اے اور ایم این اے اپنی ذات اور چند خاندانوں کے نہیں بلکہ عوام کے نمائندے ہوتے ہیں لیکن چند لوگوں نے ان عہدوں کو اپنی میراث بنالیا ہے ۔

انہوںنے کہا کہ چاغی سے تین بار منتخب ہونے والوں نے صرف اپنی ذات اور چند خاندانوں کو آباد جبکہ علاقے اور عوام کو برباد کر دیاجس کی واضح مثال علاقے میں اب بھی پینے کے پانی کی قلت، صحت و تعلیم کا فقدان، سڑکوں کی ٹوٹ پھوٹ اور بے روزگاری میں اضا فہ ہے۔انہوںنے کہا کہ 25 جولائی کاسورج ملک بھر سے پی ٹی آئی کے کامیابی کی نوید لے کرطلوع ہوگا اور پھر ہمارے پیارے وطن پاکستان کی نئے سرے سے تعمیر ہوگی اسی لیے کرپٹ مافیا خوفزدہ ہے جو من گھڑت پروپیگنڈوں سے عوام میں غلط اطلاعات پہنچارہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ پی ٹی آئی کرپشن کو ملک کا سب سے بڑا مسئلہ سمجھتی ہے کیونکہ کرپشن نے ملک کی جڑیں کھوکھلی کردی ہیں ہر طرف رشوت ستانی سے غریب عوام کی زندگی اجیرن بن گئی جن کو ان کا حق تک نہیں ملتا۔انہوںنے اس عزم کا اظہار کیا کہ پی ٹی آئی اپنے قائد عمران خان اور صوبائی صدر سردار یارمحمد رند کی قیادت میں الیکشن جیت کر نئے بلوچستان کی بنیاد رکھ دے گی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات