کتا ب تبدیلی کی نشانی ہے ،انشاء اللہ اس بارجیت دین دوست قوتوں کی ہوگی ،ترجمان متحدہ مجلس عمل

سوراب جمعیت علماء اسلام کاگڑھ رہ چکا ایک بارپھریہاں فتح کے جھنڈے گاڑکرعوام کودیرینہ مسائل سے نجات دلائیں گے ، بیان

منگل جون 16:44

سکندرآبادسوراب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 جون2018ء) متحدہ مجلس عمل کے صوبائی ترجمان جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے سالارحافظ محمدابراہیم لہڑی نے کہاہے کہ کتا ب تبدیلی کی نشانی ہے ،ان شاء اللہ اس بارجیت دین دوست قوتوں کی ہوگی ،سوراب جمعیت علماء اسلام کاگڑھ رہ چکاہے ایک بارپھریہاں فتح کے جھنڈے گاڑکرعوام کودیرینہ مسائل سے نجات دلائیں گے حلقے کے تمام مخلص اورسینیئراکابرین وکارکنان کی باہمی مشاورت اوراعتمادکے ساتھ جے یوآئی بھرپورتیاری اورپختہ عزائم کے ساتھ میدان میں اترے گی ،ان خیالات کااظہارانہوںنے کاغذات نامزدگی وصول کرنے والے اپنے نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا،کاغذات نامزدگی کے پہلے روزہی جمعیت علماء اسلام سورا ب کے عہدیداران نے پی بی 36سکندرآبادسوراب سے پارٹی کے نامزدامیدوارکی کاغذات وصول کئے ،اس موقع پربات چیت کرتے ہوئے حافظ محمدابراہیم لہڑی کاکہناتھاکہ حلقے کے محکوم عوام کومزیدبے یارومددگارنہیں چھوڑسکتے غیرجمہوری طرزسیاست سے سوراب کے غیورباشندے تنگ آچکے ہیں ،انفرادی مفادات کی سیاست کرنے والوںنے عوام کے اجتماعی مسائل کوپس پشت ڈال کریہاں کی پسماندگی اوربدحالی میںبے پناہ اضافہ کردیاہے،لوگوں میں امتیازاورپسندوناپسندکی روایت کی وجہ سے سوراب کے عوام آج کے اس جدیددورمیں بھی زندگی کے تمام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں جوایک المیہ سے کم نہیں لیکن اب تبدیلی کی ایک لہراٹھ چکی ہے عرصوں سے محروم عوام ایک بارپھرکتاب کاسنہرادوردیکھناچاہتی ہے ان شاء اللہ کامیابی حاصل کرکے لوگوں کے امنگوں کے مطابق انہیں درپیش مشکلات اورمصائب سے چھٹکارادلائیں گے ،حلقے کے تمام مخلص اورسینیئراکابرین وکارکنان کی باہمی مشاورت اوراعتمادکے ساتھ جے یوآئی بھرپورتیاری اورپختہ عزائم کے ساتھ میدان میں اترے گی ہم ایک واضح نظریہ اوردستوررکھتے ہیں جس کی بدولت ہمارے صفوں میںکبھی بھی کوئی مستقل اختلاف رونماء ہونے کاسوال پیدانہیں ہوتااسلام کے سربلندی ،وطن عزیزکی سالمیت اوربقاء اورعوام کی بے لوث خدمت کے لئے ہم ایک ہیں اورایک ہی رہیں گے ،،جمعیت علماء اسلام ماضی کی طرح آج بھی سوراب کی سب سے منظم اورموثرسیاسی قوت ہے ،ہمیں منتشراور کمزورسمجھنے والے پولنگ نتائج کاانتظارکریں ان شاء اللہ جے یوآئی کی تاریخی کامیابی ان کے تمام خواب چکناچورکردے گی ۔