تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہان جماعتی وابستگی کا سرٹیفکیٹ و دیگر تفصیلات الیکشن کمیشن ،

تمام ریٹرننگ افسران کو فوری مہیا کریں،الیکشن کمیشن

منگل 5 جون 2018 16:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2018ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ جماعتی وابستگی کا سرٹیفکیٹ اور خواتین وغیر مسلم نشستوں کی ترجیحی فہرستوں کو جاری کرنے کیلئے جماعت کی جانب سے مقرر کئے گئے مجاز عہدیدار کا نام و دیگر تفصیلات الیکشن کمیشن اور تمام ریٹرننگ افسران کو فوری طور پر مہیا کریں تاکہ امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کرنے میں ریٹرننگ افسران کو کسی قسم کی دقت نہ ہو۔