پابندیوں کے باوجود ریاست قطر نے 2017میں کئی کامیابیاں حاصل کیں،

نئے فضائی روٹس ، بحری راستے کھولنے کے لئے متعدد معاہدے کئے، سب سے اہم کراچی پورٹ کیساتھ معاہدہ ہے جو حماد پورٹ کیساتھ سہولتوں کی فراہمی میں بنیادی کردار اد کریگا،پاکستان میں قطر کے سفیر ساقر بن مبارک المنصوری

منگل جون 16:49

پابندیوں کے باوجود ریاست قطر نے 2017میں کئی کامیابیاں حاصل کیں،
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 جون2018ء) پاکستان میں قطر کے سفیر ساقر بن مبارک المنصوری نے قطر پر پابندیوں کا ایک سال مکمل ہونے پر کہا ہے کہ پابندیوں کے باوجود ریاست قطر نے 2017میں کئی کامیابیاں حاصل کیں۔۔قطر نے نئے فضائی روٹس کھولنے اورمتعدد عرب اور بین الاقوامی بندرگاہوں کیساتھ بحری راستے کھولنے کی غرض سے متعدد معاہدے کئے۔

ان میں سب سے اہم کراچی پورٹ کیساتھ معاہدہ ہے جو حماد پورٹ کیساتھ سہولتوں کی فراہمی میں بنیادی کردار اد کریگا۔منگل کو پاکستان میں قطر کے سفارتخانے کے مطابق قطر کے سفیر نے کہا کہ قطر نے صنعتی سیکٹر کی ترقی کیلئے خوراک اور ڈیری مصنوعات میں خود کفالت کیلئے 95 سے زائد نئی فیکٹریاں قائم کیں۔اور توقع ہے کہ رواں سال کے آخر تک مقامی ڈیری مصنوعات ملکی 90فیصد ضروریات پوری کرینگی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فوڈ سیکورٹی سے متعلق دیگر منصوبوں کیلئے بھی اس طرح کے اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ قطر میں عالمی فٹ بال کپ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور اور اس سے متعلقہ تمام منصوبے شیڈول کے مطابق مکمل کئے جائینگے۔انہوں نے کہ پابندیوں کے باوجود گزشتہ ایک سال کے دوران30سے زائد بین الاقوامی کمپنیوں نے دوحا میں اپنے دفاتر کھول کئے ہیں جبکہ چین کی ایل این جی کی برآمد میں اضافے کے علاوہ متعدد مالک کیساتھ نئے معاہدوں پر دستخط بھی ہوئے ہیں۔

سفیر کا کہنا ہے کہ قطر پر عائد پابندیوں کا ایک دوسرے کیساتھ بھائی چارے،تاریخی اور خون کے رشتوں سے باہمی منسلک خلیج کے عوام کے درمیان سماجی تعلقات پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔انہوں ے کہا کہ پابندیوں سے بڑے پیمانے پر خاندان متاثر ہوئے ہیں۔ سفیر نے توقع ظاہر کی کہ گلف کے عوام کے سیاسی تنازعات میں نہیں جھونکا جائیگا اور یہ تنازعہ بالاآخر حل ہو جائیگا۔اس سلسلے میں ریاست قطر مسائل کے حل کیلئے مذاکرات پر یقین رکھتا ہے۔