ایڈن روب کے مردانہ سوٹ کلیکشن "سفیر"کے برانڈ سفیر احسن خان کا لکی ون مال کادورہ

منگل 5 جون 2018 16:51

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2018ء) ایڈن روب کی جانب سے گزشتہ روزصارفین اور برانڈ ایمبسیڈر سے ملاقات کا اہتمام کیا گیا ، جس میں ایڈن روب کی مردوں کے لیے نئی متعارف کرائی گئی کلیکشن "سفیر "کے برانڈ سفیر احسن خان نے لکی ون مال کا دورہ کیااور اپنے مداحوں سے تبادلہ خیال کے ساتھ گھل مل گئے اور انہیں ایڈن روب سے متعلق آگاہی فراہم کی۔

ایڈن روب کے تحت متعار ف کرائی گئی مردانہ کلیکشن "سفیر"سوفیصد خالص کاٹن کپٹروں پر مشتمل نرم کلیکشن ہے، سفیر کلاتھنگ انڈسٹری میں کم و بیش 35سالہ تجربہ کا نچوڑ ہے، یہی وجہ ہے کہ کپڑا ازخود اپنے تجربے کا منہ بولتا ثبوت ہے،جسے صارفین کی ضروریات اور معیار کو مدنظر رکھ کر ہاتھ سے تیار کیا گیاہے۔ اس موقع پر ایڈن روب کی ڈائریکٹر مارکیٹنگ فہد ڈانڈیا کا کہنا تھا کہ آج سفیر کے برانڈ سفیر احسن خان کو لوگوںکے ہمارے آوٹ لیٹ پر لوگوں کے درمیان دیکھ کر خوشی ہوئی ہے، ایڈن روب نے یہ کپڑا دن رات ایک کرکے بڑی محنت سے تیار کیا ہے،جو کہ پریمیئم کلاسک کا نچوڑ ہے، ہمیں یقین ہے کہ یہ کپڑا ہمارے صارفین کو نہ صرف آرام دہ محسوس ہوگابلکہ اسے پہن کر وقار میں مزیداضافہ ہوگا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سفیر کے برانڈ سفیر احسن خان نے کہا کہ سفیر شاندار مردانہ کپڑوں کی کلیکشن ہے جو کہ اعلیٰ معیار کے کپٹروں پر مشتمل ہے، مجھے خوشی ہے کہ مجھے ایسے کپڑے کا برانڈ سفیر منتخب کیا گیا ہے، اور مجھے یہ کہتے ہوئے کوئی ہرج محسوس نہیں ہورہا ہے کہ سفیر واقعی جدید فیشن کا حصہ ہے۔ مردانہ کلیکشن "سفیر"ایڈن روب کے تمام مین اسٹورز اور آن لائن دستیاب ہے۔