رحمت ویلفیئر ٹرسٹ کے تحت 400 خاندانوں میں راشن تقسیم

رمضان المبارک نیکیاں کمانے کا مہینہ ہے ،درد دل رکھنے افراد والے اجروثواب کے مستحق ہیں، رحمت بھائی

منگل 5 جون 2018 16:51

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2018ء) رحمت ویلفیئر ٹرسٹ کے تحت 400 مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم کردیاگیا۔لاکھوں روپے مالیت کے راشن میں آٹا،چینی ،دالیں ،چاول ،گھی ،بیسن ،مشروب اورکھجورو دیگر اشیا شامل تھیں ،جس سے 2000سے زائد افراد استفادہ کریں گے،ا س موقع پر ٹرسٹ کے بانی وچیئر مین رحمت بھائی نے مستحقین و ضرورت مندوںمیں راشن تقسیم کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر عمران جاوید ،فیضان اشرف ،دین محمد و دیگرذمہ داران بھی موجود تھے ،رحمت بھائی نے کہا کہ رحمت ویلفیئر ٹرسٹ رضا الٰہی کیلئے کام کر رہا ہے ۔رمضان المبارک نیکیاں کمانے کامہینہ ہے ،کمزوروں او محتاجوں کیلئے درد دل رکھنے والے افرادبڑے اجر وثواب کے مستحق ہیں ۔ ۔رحمت بھا ئی نے کہا ٹرسٹ زندگی کے مختلف شعبوں میںخدمات انجام دے رہا ہے ،اپنے وسائل میں رہ کر بھرپورکام کر رہے ہیں ،اس نیکی کا اللہ کے بندوں کی خدمت کر کے مقصد رضائے الٰہی حاصل کرنا ہے ۔رحمت بھائی نے کہا کہ نیکی کے کاموں میں مخیر حضرات ہمارا ساتھ دیں۔

متعلقہ عنوان :