سجاول میں ایک قومی اور دو صوبائی سیٹوں کے لئے کاغذات نامزدگی حاصل کرنے کا سلسلہ شروع

منگل 5 جون 2018 16:51

سجاول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2018ء) سجاول میں ایک قومی اور دو صوبائی سیٹوں کے لئے کاغذات نامزدگی حاصل کرنے کا سلسلہ شروع ہے ، اس ضمن میں مختلف پارٹیوں اور آزاد امیدوارں کی جانب سے کاغذات حاصل کئے جارہے ہیں، قوی اسمبلی این اے دو سو اکتیس اور صوبائی اسمبلی کی پی ایس چھہتر کے لئے سول کورٹ سجاول میں آر اوز فارم جاری کئے جارہے ہیں جبکہ سجاول اور بٹھورو کے حلقے پی ایس پچھتر کے لئے سول کورٹ بٹھورو سے آراو آفس سے فارم جاری کئے جارہے ہیں، کاغذات نامزدگی حاصل کرنے کے ساتھ سیاسی جوڑتوڑ کا سلسلہ جاری ہے ، شیرازی گروپ کی پی پی میں شمولیت کے اعلان کے بعد ضلع بھر میں الیکشن کا ماحول یکسر ختم ہوگیاہے ، جبکہ مسلم لیگ ن کا مکمل خاتمہ ہوگیاہے ،تینوں سیٹوں پر پی پی امیدواروں کی کامیابی کے امکانات پیدا ہوگئے ہیں ، علاوہ ازیں دیگر جماعتوں میں ، ایم ایم اے ، جی ڈی اے سمیت دیگرامیدوار بھی حصہ لیں گے،