سرگودھا ،ننھال آئی ہوئی 20 سالہ دوشیزہ نے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا

منگل 5 جون 2018 16:53

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2018ء) سرگودھا کے نواح میں ننھال آئی ہوئی 20 سالہ دوشیزہ نے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق منڈی بہاوالدین کے علاقہ پھالیہ کے موضع شیخ مالپور کی ولائت دیندار کی 20 سالہ بیٹی طاہرہ بتول سرگودھا کے قصبہ پھلروان کے علاقہ سیدوال اپنے ننھال آئی ہوئی تھی جہاں کسی بات سے دلبراشتہ ہو کر طاہر ہ بتول اس نے پسٹل 30 بور سے خود کو فائر کر اپنے ہاتھوں اپنی جان لے لی۔جسں کی معیت پولیس نے مقامی ہسپتال میں طبی ملاحظہ کے بعد ورثاء کے سپرد کر دی۔پولیس تھانہ پھلروان نے یو سی چئیرمین کی اطلاع پر واقعہ کی تفتیش شروع کر دی ہے۔ تاہم خودکشی کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی پولیس مصروف کاروائی ہے۔

متعلقہ عنوان :