نگران وفاقی وزیر داخلہ محمد اعظم خان نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا

ٹری داخلہ کو اپنے پہلے احکامات میں غیر ضروری افراد کو سیکیورٹی فراہم نہ کرنے کی ہدایت، افسران تمام امور قانون کے مطابق سرانجام دیں، غیر قانونی اور غیر متعلقہ کام کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا،محمد اعظم خان

منگل جون 16:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 جون2018ء) نگران وفاقی وزیر داخلہ محمد اعظم خان نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا، نگران وزیر داخلہ نے وزارت داخلہ میں اجلاس کی صدارت کی اور سیکرٹری داخلہ کو اپنے پہلے احکامات میں غیر ضروری افراد کو سیکیورٹی فراہم نہ کرنے کی ہدایت کر دی،محمد اعظم خان نے وزارت داخلہ کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ تمام امور قانون کے مطابق سرانجام دیں، غیر قانونی اور غیر متعلقہ کام کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

منگل کو نگران وفاقی وزیر داخلہ محمد اعظم خان حلف اٹھانے کے بعد وزارت داخلہ پہنچے جہاں انہوں نے اپنے عہدے کا چارج سنبھالا، اس موقع پر وزیر داخلہ کی زیر صدارت ایک اجلاس بھی ہوا، جس میں سیکرٹری داخلہ ارشد مرزا اور وزارت کے سینئر افسران نے شرکت کی، وزیر داخلہ نے اجلاس میں افسران سے تعارف کے ساتھ ساتھ ان کے کام سے متعلق بھی پوچھا۔

(جاری ہے)

وزارت داخلہ نے اپنے پہلے سرکاری احکامات میں سیکرٹری داخلہ کو ہدایت کی کہ غیر متعلقہ اور غیر ضروری افراد کو سیکیورٹی فراہم نہ کی جائے، صرف اور صرف ان افراد کو سیکیورٹی دی جائے جو قانونی طور پر سیکیورٹی کے مجاز ہیں اور وہی سیکیورٹی فراہم کی جائے جو قانون کے مطابق ہو، اضافی سیکیورٹی اہلکار کسی کو بھی نہ دیئے جائیں، تمام افسران قانون کے مطابق فرائض سرانجام دیں،غیر قانونی اور غیر متعلقہ کام کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :