ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا پاک پولینڈ دوطرفہ تعاون کے استحکام کیلئے پارلیمانی سطح پر روابط کو مزید فروغ دینے پر زور
پاکستان پولینڈ کے ساتھ اپنے دوطرفہ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، ہماری خواہش ہے کہ ان تعلقات کو دیگر دوسرے شعبوں میں بھی وسعت دی جائے،دونوں ممالک کے درمیان پارلیمانی ، ثقافتی و اقتصادی تعلقات کے ذریعے باہمی تعاون کو نئی بلندیوں پر لے جانے کی وسیع گنجائش موجود ہے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی پولینڈ کے سفیر پیوٹر اندرج اوپلنسکی سے ملاقات میں گفتگو
منگل 5 جون 2018 16:53
(جاری ہے)
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور خصوصاً کثیر الجہتی تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پارلیمانی ، ثقافتی و اقتصادی تعلقات کے ذریعے باہمی تعاون کو نئی بلندیوں پر لے جانے کی وسیع گنجائش موجود ہے اور دونوں ملک ایک دوسرے کے تجربات سے بھرپور فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے بین الاقوامی سطح پر پاکستان اور پولینڈ میں پائے جانے والے تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ پارلیمانی روابط کے استحکام کیلئے پارلیمانی دوستی گروپوں کو موثر بنانے کی ضرورت ہے۔ پولینڈ کے سفیر نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کو بتایا کہ پاکستان کے ساتھ دفاع ، توانائی اور کان کنی کے شعبوں میں تعاون کیلئے گنجائش موجود ہے انہوں نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کو پولینڈ کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے پولینڈ کی عوام پارلیمان اور حکومت کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ سرمایہ کاری کے ذریعے مختلف شعبوں میں پائے جانے والے مواقعوں کی تلاش کیلئے دونوں ملک باہمی تعاون کو مستقبل میں مزید فروغ دیں گے۔مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.