پی ٹی آئی کا الیکشن کمیشن سے خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کی فہرستیں جمع کروانے کی تاریخ میں دو دن کی توسیع کا مطالبہ

منگل 5 جون 2018 16:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن سے خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کے حوالے سے فہرستیں جمع کروانے کی حتمی تاریخ میں دو دن کی توسیع کا مطالبہ کر دیا ۔

(جاری ہے)

منگل کو پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ترجما ن فواد چوہدری نے تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن سے خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کے حوالے سے فہرستیں جمع کروانے کی حتمی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ کر دیا ۔ انہوں نے کہا کہ مخصوص نشستوں کیلئے فہرستیں جمع کروانے کی تاریخ چھ کی بجائے آٹھ جون مقرر کی جائے ۔چھ جون تک سیاسی جماعتوں کیلئے فہرستیں جمع کروانے کی مہلت ناکافی ہے۔حتمی تاریخ میں دوروزہ توسیع کا اعلان کیا جائے۔