ایران یورینیم افزودگی کی استعداد کا بڑھانے بارے ’’آئی اے ای اے‘‘ کو مطلع کر دے،خامنہ آئی

پابندیاں برداشت کرتے ہوئے افزودگی کی رفتار بڑھا نے کو تیار ، سب سے اہم جز ’’یورینیم ہیگزا فلورائڈ‘‘زیادہ بنایا جائے

منگل 5 جون 2018 16:54

تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 جون2018ء) ایران کے روحانی پیشوا آیت اللہ خامنہ آئی نے کہا ہے کہ ایران یران یورینیم افزودگی کی استعداد کا بڑھانے بارے "آئی اے ای ای" کو مطلع کرے گا، ایران افزودگی کا سب سے اہم جز "یورینیم ہیگزا فلورائڈ" زیادہ بنائے گا،جوہری معاہدہ مکمل ختم ہونے پر ایران اپنی تیاریاں مکمل رکھے،ایران پابندیاں برداشت کرتے ہوئے افزودگی کی رفتار بڑھانے کو تیار ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران کے مذہبی لیڈر آیت اللہ خامنہ آئی نے کہا ہے کہ انھوں نے متعلقہ حکام کو حکم دیا تھا کہ اگر جوہری معاہدہ مکمل طور پر ختم ہو گیا تو وہ افزودگی کے لیے اپنی تیاریاں تیز رکھیں۔ایران کا کہنا ہے کہ وہ یورینیم کی افزودگی کی صلاحیت بڑھانے کے بارے میں آج اقوام متحدہ کے جوہری ادارے "آئی اے ای ای" کو مطلع کر ے گا۔

(جاری ہے)

ایرانی جوہری ادارے نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ وہ افزودگی کا سب سے اہم جز "یورینیم ہیگزا فلورائڈ" زیادہ بنائے گا۔

ایران کی جانب سے یہ اعلان ایک ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب امریکی صدر نے ایران اور 6 عالمی طاقتوں کے مابین طے پانے والے معاہدے سے نکلنے کا اعلان کیا تھا۔ایرانی حکام کے اس اعلان سے قبل ملک کے مذہبی لیڈر آیت اللہ خامنہ آئی نے کہا تھا کہ انھوں نے متعلقہ حکام کو حکم دیا تھا کہ اگر جوہری معاہدہ مکمل طور پر ختم ہو گیا تو وہ افزودگی کے لیے اپنی تیاریاں تیز رکھیں۔

خامنہ آئی نے یورپی ممالک کو بھی خبردار کیا کہ ایران امریکی پابندیوں کے ساتھ اپنے جوہری پروگرام کو محدود کرنے کے لیے کوئی دبا برداشت نہیں کرے گا۔ایرانی مذہبی رہنما نے کہا تھا کہ بعض یورپی دونوں چیزوں پر بات کر رہے ہیں کہ ایران پابندیوں کو بھی برداشت کرے اور دفاعی میزائل پروگرام کو بھی محدود کرے جو کہ ملک کے مستقبل کے لیے ضروری ہے لیکن میں یورپی حکومتوں کو بتا رہا ہوں کہ یہ وہ خواب ہے جو کبھی پورا نہیں ہو گا۔یاد رہے کہ صدر ٹرمپ کی جانب سے معاہدہ توڑنے کے بعد یورپی ممالک نے بہت کوشش کی کہ اس معاہدے کو بچایا جا سکے۔