سرکاری اداروں میں 3140غیر ملکیوں کی ملازمت یکم جولائی سے ختم کر دی جائے گی،کویتی پارلیمانی کمیٹی

منگل جون 16:54

کویت سٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 جون2018ء) کویت کے سرکاری اداروں میں 3140غیر ملکیوں کی ملازمت یکم جولائی سے ختم کر دی جائے گی ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سرکاری اداروں میں کام کرنے والے 3140غیرملکیوں کی ملازمت یکم جولائی سے ختم ہوجائے گی۔

(جاری ہے)

کویت کی پارلیمانی کمیٹی نے فیصلہ کرلیا ہے کہ وہ مختلف سرکاری اداروں میں 3140غیرملکیوں کی جگہ کویتی شہریوں کو بھرتی کرے گی۔ القبس اخبار کے مطابق سرکاری اداروں میں غیر ملکیوں کی جگہ شہریوں کو بھرتی کرنے کے لئے تشکیل دی جانے والی پارلیمانی کمیٹی نے محکمہ شہری سروس کے ساتھ حتمی اجتماع منعقد کرکے فیصلہ کرلیا ہے۔ اس مقصد کے لئے مختلف سرکاری اداروں سے غیرملکی کارکنوں کے ناموں کی فہرست طلب کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :