یورپی یونین میں سیاسی پناہ کے متلاشیوں میں 20فیصد کمی ریکارڈ

منگل 5 جون 2018 16:54

برسلز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 جون2018ء) یورپی یونین میں سیاسی پناہ کے متلاشیوں کی تعداد میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے،گذشتہ برس کی نسبت 20فیصد کم درخواست موصول ہوئیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یورپی یونین میں سیاسی پناہ کے متلاشیوں کی تعداد میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے ادارے فنکے میڈیا گروپ کے مطابق رواں برس کے پہلے چار ماہ میں تقریبا ایک لاکھ چھہتر ہزار افراد نے سیاسی پناہ کی درخواستیں جمع کرائیں۔ یہ تعداد گزشتہ برس انہی مہینوں کے مقابلے میں بیس فیصد کم ہے۔ یورپی یونین میں 2017 سے سیاسی پناہ کی درخواستیں جمع کرانے کے سلسلے میں کمی واقع ہو رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :