نیدرلینڈز کے وزیراعظم سے کافی کا مگ فرش پر گرا تو خود ہی پوچا مارنے لگ گئے، ویڈیو وائرل

سوشل میڈیا صارفین کے دلچسپ قسم کے تبصرے

Muqadas Farooq مقدس فاروق اعوان منگل جون 16:45

نیدرلینڈز کے وزیراعظم سے کافی کا مگ فرش پر گرا تو خود ہی پوچا مارنے ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔05جون 2018ء) نیدرلینڈز کے وزیراعظم مارک روٹ عوام میں بہت زیادہ مقبول ہیں۔لیکن انہوں نے فرش پر گری ہوئی کافی کو بذات خود صاف کر کے ایک بار پھر لوگوں کے دل جیت لیے ہیں۔تفصیلات کے مطابق نیدرلینڈز کے وزیراعظم مارک روٹ جب پارلیمنٹ سے گزر رہے تھے تو ان کے ہاتھ میں کافی کا ایک مگ تھا جو کہ فرش پر گر گیا۔لیکن وزیراعظم مارک روٹ نے اس کام کو سویپرز کے لیے چھوڑنے کی بجائے خود ہی پوچا مارنا شروع کر دیا۔

اور انہوں نے ایک جھاڑو اور کپڑے کی مدد سے فرش پر گری کافی کو خودہی صاف کر دیا۔اور بعد میں فرش پر موجود داغوں کو ایک کپڑے کے ٹکڑے کی مدد سے خشک بھی کر دیا۔وزیر اعظم مارک روٹ کی فرش صاف کرنے کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے اور ان کی سادگی کو دنیا بھر میں سراہا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان میں بھی وزیر اعظم مارک روٹ کی یہ ویڈیو وائرل ہو رہی ہے کیونکہ پاکستان میں کوئی یہ سوچ بھی نہیں سکتا کہ ملک کے وزیر اعظم جھاڑو سے صفائی ستھرائی کا کام کر رہے ہوں۔

پاکستانی سوشل میڈیا صارفین نے وزیر اعظم مارک روٹ کی اس ویڈیو کی خوب تعریف کی ہے۔اور کہا ہے کہ کاش ہمارے حکمران بھی وزیر اعظم مارک روٹ سے کچھ سبق سیکھیں۔لیکن وہ تو عوام میں بھی جانے کے لیے پروٹوکول کا استعمال کرتے ہیں۔۔سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ ہمارا ملک ترقی کے لحاظ سے اس لیے دوسرے ممالک سے پیچھے ہے کیونکہ یہاں امیر اور غریب میں بہت زیادہ فرق کیا جاتا ہے،اور ہمارے حکمرانوں کا طرز زندگی بھی بہت شاہانہ ہوتا ہے۔جب کہ دوسرے ممالک کے حکمرانوں کا طرز زندگی بہت سادہ ہے۔وہ بغیر پروٹوکول کے سفر کرتے ہیں۔اور عوام میں گھل مل جاتے ہیں جب کہ اپنے کام بھی خود کرتے ہیں۔نیدرلینڈز کے وزیراعظم مارک روٹ کی فرش صاف کرنے کی یہ ویڈیو آپ بھی ملاحظہ کیجئے: