لاہور ویمن یونیورسٹی کی کوئی اراضی جیل روڈ سگنل فری منصوبے کے تحت ایل ڈی اے کو منتقل نہیں کی گئی، ترجمان

منگل جون 16:56

لاہور۔5 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 جون2018ء) لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کی کوئی اراضی جیل روڈ سگنل فری منصوبے کے تحت ایل ڈی اے کو منتقل یا سپرد نہیں کی گئی ۔

(جاری ہے)

یونیورسٹی ترجمان کے مطابق اس ضمن میں ایک باضابطہ رپورٹ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے توسط سے سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی جس میں واضح کیا گیا کہ جیل روڈ سے متصل اراضی کو مجاز فورم اور اتھارٹی کی منظوری سے ڈراپ لین بنانے کیلئے استعمال کیا گیا جو مکمل طور پر یونیورسٹی ہی کے زیر استعمال اور زیر قبضہ ہے۔

اس اقدام سے ٹریفک کا بہائو بہتر ہوا۔ چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں قائم عدالت عظمیٰ کے دو رکنی بنچ نے لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کے پیش کردہ موقف پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اس حوالے سے لیا گیا از خود نوٹس ختم کردیا۔