اساتذہ اور طلباکا ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان اور ایوانِ قائداعظمؒ جوہر ٹائون کا مطالعاتی دورہ

منگل 5 جون 2018 16:56

لاہور۔5 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2018ء) جامعہ شرفیہ اسلامک سنٹر‘ بارادری روڈ‘ بیگم کوٹ شاہدرہ‘کے طلبااور اساتذہ نے نظریہٴ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان اور امداد اکیڈمی‘ ملتان روڈ چوہنگ کی طالبات اور اساتذہٴ کرام نے ایوانِ قائداعظمؒشاہراہِ نظریہٴ پاکستان‘ جوہر ٹائون کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔

(جاری ہے)

دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے گورنمنٹ ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ برائے خواتین‘ شاد باغ‘اقراء تحفیظ القرآن ‘ٹائون شپکا وزٹ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ ایوانِ قائداعظمؒ اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد 154تھی۔

متعلقہ عنوان :