میونسپل کمیٹی کے چیئرمین کا مقامی لیسکو انتظامیہ کی جانب سے فور کور تار میں خورد برد کرنے پر اعلیٰ حکام سے سخت نوٹس لینے کا مطالبہ

منگل 5 جون 2018 16:56

نارنگ منڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2018ء) مقامی میونسپل کمیٹی کے چیئرمین ملک محمد عارف نے مقامی لیسکو انتظامیہ کی جانب سے شہر کے لیے آنے والی فور کور تار میں وسیع پیمانے پر خورد برد کرنے اور اسے غیر قانونی طور پر فروخت کر کے کمائی کا ذریعہ بنانے پر اعلیٰ حکام سے سخت نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے انجمن تاجران کے مرکزی صدر ارشد محمود باجوہ ،ناصر بٹر جنرل کونسلر سیٹھ سعید فاروقی اور عامر مجید شیخ کے ہمراہ اپنے آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ارکان اسمبلی کی کاوشوں سے شہر میں بوسیدہ تاروں کی جگہ نئی کیبل بچھانے کے لیے فور کور تار منگوائی گئی اور 16گلیوں کی بجائے صرف 10گلیوں میں کیبل ڈالی گئی باقی تمام گلیوں میں بوسیدہ اور لٹکتی ہوئی تاریں عوام کے لیے پریشانی کا باعث بنی ہوئی ہیں جبکہ ریل بازا ر کے لیے خصوصی طور پر فور کور تارمنگوائی گئی لیکن کئی ماہ گزر جانے کے باوجود تا حال نہیں بچھائی گئی اور گزشتہ ماہ لٹکتی تاروں کے باعث شارٹ سرکٹ سے پوری مارکیٹ جل گئی کروڑوں روپے کا نقصان ہوا پورے شہر کے احتجاج کے باوجود لیسکو کے کان پر جو ں تک نہ رینگی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ لیسکو کے بعض ذمہ داران کیبل خورد برد کر کے اسے اُونے پونے داموں فروخت کرتے ہیں اس کی باقاعدہ انکوائری کروائی جائے اور شہر میں فور کور تار بچھانے کا منصوبہ مکمل کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :