راولپنڈی، عید گاہ شریف میں علاقے کو پانی فراہم کرنیوالا ٹیوب ویل چار روز سے خراب ،اہل علاقہ کو مسائل سامنا

اہل علاقہ کاکنٹونمنٹ بورڈ انتظامیہ سے ٹیوب ویل کو فوری ٹھیک کرانے کا مطالبہ

منگل جون 16:56

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 جون2018ء) گوالمنڈی کے علاقے عید گاہ شریف میں علاقے کو پانی فراہم کرنیوالا ٹیوب ویل چار روز سے خراب ،اہل علاقہ کو پانی کی کمی کے شدید مسائل سامنا،کنٹونمنٹ بورڈ میں درخواستیں دینے کے باوجود شنوائی نہ ہو سکی ،اہل علاقہ کا کنٹونمنٹ بورڈ کی انتظامیہ سے ٹیوب ویل کو فوری طور پر ٹھیک کرانے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق گوالمنڈی کے علاقے عید گاہ شریف میں علاقے کو پانی فراہم کرنے ولا ٹیوب ویل چار روز سے خراب ہے جس کی وجہ سے اہل علاقہ کو پانی کی کمی کے شدید مسائل پید اہو گئے ہیں ،عوام کی طرف سے بارہا کنٹونمنٹ بورڈ میں جا کر درخواستیں دی گئیں لیکن کو شنوائی نہیں ہو سکی ہے۔

علاقے میں شدید گرمی اور رمضان المبارک کے دوران پانی کی کمی سے عوام ذلیل خوا ہو کر رہ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اہل علاقہ نے جب علاقہ کونسلر محمد شفیق سے رابطہ کیا تو وہ بھی جھوٹی تسلیوں کے علاوہ کچھ اور نہ کر سکا ۔اہل علاقہ نے کنٹونمنٹ بورڈ کی انتظامیہ سے درخواست کی ہے کہ مذکورہ ٹیوب ویل کو فوری طور پر ٹھیک کرایا جائے کیونکہ پانی نہ ہونے کی وجہ سے ٹینکرز مافیا نے بھی پانی کی قیمت میں اضافہ کر دیا ہے اور ان سے کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔

انہوں نے کنٹونمنٹ بورڈ کی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ ٹیوب ویل کو فوری طور پر مرمت کرکے عوام کو اس عذاب سے نجات دلائی جائے۔اہل علاقہ نے کہا ہے کہ اگر فوری طور پر ٹیوب ویل ٹھیک نہ ہوا توکنٹونمنٹ بورڈ کے سامنے احتجاج کیا جائے گا اور تمام تر حالات کی زمہ داری انتظامیہ پر ہوگی۔