بیرسٹر علی ظفر کا نگران وزیراطلاعات کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد وزارت کا دورہ

سیکرٹری اطلاعات کی وزارت کے امور پر نگران وزیر اطلاعات کو بریفنگ

منگل 5 جون 2018 17:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2018ء) نگران وزیر اطلاعات ونشریات بیرسٹر علی ظفر نے اپنے عہدے کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بیرسٹر علی ظفر نے منگل کو نگران وزیر اطلاعات ونشریات کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد وزارت اطلاعات کا دورہ کیا جہاں ان کا استقبال سیکرٹری اطلاعات احمد نواز سکھیرا اور وزارت کے سینئر افسران نے کیا ۔اس موقع پر سیکریٹری اطلاعات احمد نواز سکھیرا نے وزارت کے امور پر نگران وزیر اطلاعات کو بریفنگ دی۔

متعلقہ عنوان :