ڈیڑھ کروڑ روپے ڈکیتی کے مقدمے کی سماعت کے دوران خاتون نے کیس کے تفتیشی افسر کی احاطہ عدالت میں پٹائی کر دی

منگل 5 جون 2018 17:41

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2018ء) سندھ ہائی کورٹ میں بیوی کے شوہر کے خلاف ڈیڑھ کروڑ روپے ڈکیتی کے مقدمے کی سماعت کے دوران خاتون نے کیس کے تفتیشی افسر کی احاطہ عدالت میں پٹائی کر دی۔

(جاری ہے)

متاثرہ خاتون گل ناز رحمان نے تفتیشی افسر کو تھپڑ مار دئے چیخ پکار پر عدالتی عملے نے تفتیشی افسر کی جان چھڑائی،متاثرہ خاتوں کا کہنا تھا کہ تفتیشی افسر گذری تھانہ خالد حسین نے شوہر کے خلاف کیس خارج کرا دیا ہے، تفتیشی افسر کہتا ہے وہ آپ کا شوہر ہے اس لئے کیس بنتا ہی نہیں ہے، یہ خاندانی تنازعہ ہے، کیس خارج ہونے کے بعد سابق شوہر نے پچاس لاکھ کا دعوی داخل کیا ہے،سال دو ہزار میں ناصر سومرو سے شادی ہوئی، سابق شوہر مسلسل ہراساں اور تشدد کرتے تھے،ناصر حسین سومرو کی پہلی بیوی شھید بے نظیر بھٹو کی بہن صنم بھٹو سے بھی شادی تھی،عدالت نے ناصر حسین سومرو کو چار جولائی پر پیش ہونے کا حکم دیا ہے عدالت کیس کے تفتیشی افسر کو بھی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کردی ۔