ایف پی سی سی آئی کی فضل الرحمن کو نگران وزیراعلیٰ سندھ بننے پرمبا رکبا د

منگل 5 جون 2018 17:45

ایف پی سی سی آئی کی فضل الرحمن کو نگران وزیراعلیٰ سندھ بننے پرمبا رکبا ..
کرا چی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2018ء) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈانڈسٹر ی کے عہدیدران بشمول صدر ایف پی سی سی آئی غضنفر بلو ر ، سنیئر نا ئب صدر سید مظہر علی نا صر ، نا ئب صدور ایف پی سی سی آئی ، سابق صدر ایف پی سی سی آئی ایس ایم منیر ، سنیئر نا ئب صدر سارک چیمبر آف کامرس افتخار علی ملک نے تہہ دل سے فضل الرحمن کو سند ھ کے نگران چیف منسٹر بننے پر مبا رکبا د پیش کیںاور ان کی بے لو ث خدمات کو سراہا جو انہوں نے صو بے کی بہتر ی کے لیے کی ۔

ایف پی سی سی آئی کے عہدیدران نے کہاکہ فضل الرحمن کا پاکستان کے دوسرے بڑ ے صو بے کا نگرا ں چیف منسٹر بننا قابل تعریف ہے اور فضل الرحمن کی خدمات قا بل ستا ئش ہیں جو انہوں نے مختلف عہدوں پر فا ئز رہ کر انجام دیں جیسا کہ چیف سیکر یٹر ی سند ھ ، ٹر یڈنگ کا رپوریشن آف پاکستان ،فنانس سیکر یٹر ی سند ھ اور اکا ئو نٹ جنرل سند ھ ۔

(جاری ہے)

بز نس کمیونٹی نے اعتماد ظاہر کرتے ہو ئے کہاکہ فضل الرحمن کی متحرک اور قابل رہنما ئی سے صو بہ سند ھ Reactivateہو گا جس سے سند ھ کے ٹر یڈ اور انڈسٹر ی کے مسائل حل ہو ں گے اور اُمید ظاہر کی کہ ان کے دور میں ایف پی سی سی آئی اور سند ھ حکومت در میان تعلقا ت مز ید بہتر ہو ں گے جس سے سند ھ حکومت اور بز نس کمیونٹی کو فا ئد ہ ہو گا ۔

انہوں نے فضل الرحمن کی نئی ذمہ داریوں کو کا میابی سے سر انجام دینے کی خواہش ظاہر کی اور ایف پی سی سی آئی کے تعاون کی یقین دہا نی کرائی۔