پاکستان رینجرز سندھ کی کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائی ،کالعدم تنظیم کے کارکن سمیت تین ملزمان گرفتار

منگل 5 جون 2018 17:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2018ء) پاکستان رینجرز سندھ نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے کارکن سمیت تین ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق اتحاد ٹاؤن میں رینجرز نے کاررواء یکرتے ہوئے ملزم محمد عابد عرف گڈو کو گرفتار کیا ، جس کا تعلق کالعدم سپاہ صحابہ پاکستان سے ہے ۔

(جاری ہے)

ملزم اورنگی ٹاؤن اور ناظم آباد میں ٹارگٹ کلنگ کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے ۔

دوسری کارروائی میں ساحل اور گزری کے علاقوں میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان حیدر عباس عرف شمسی اور علی رضا زیدی کو گرفتار کیا ۔ ملزمان اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں ۔ ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ ، ایمونیشن اور مسروقہ سامان بھی برآمد کرلیا گیا ہے اور تینوں ملزمان کو قانونی چارہ جوئی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔