نگران وزیراعظم سے چیئرمین سینیٹ کی ملاقات ، ناصر الملک کو نگران وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد

منگل 5 جون 2018 17:48

نگران وزیراعظم سے چیئرمین سینیٹ کی ملاقات ، ناصر الملک کو نگران وزیراعظم ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 جون2018ء) نگران وزیراعظم جسٹس(ر) ناصر الملک سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ملاقات کی، چیئرمین سینیٹ نے ناصر الملک کو نگران وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔

(جاری ہے)

منگل کو نگران وزیراعظم ناصر الملک سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ملاقات کی۔ چیئرمین سینیٹ نے جسٹس(ر) ناصر الملک کو نگران وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔