اسلام آباد اور مری سمیت ملک کے دیگر حصوں میں تیز ہوائوں کے ساتھ بارش ، موسم خوشگوار ہو گیا

مری میں طوفان کے ساتھ ژالہ باری

منگل 5 جون 2018 17:48

اسلام آباد/مظفر آباد/ ایبٹ آباد/ مانسہرہ/ سوات/ مری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 جون2018ء) اسلام آباد اور مری سمیت ملک کے دیگر حصوں میں تیز ہوائوں کے ساتھ بارش ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہو گیا، جبکہ مری میں طوفان کے ساتھ ژالہ باری بھی ہوئی۔

(جاری ہے)

منگل کو اسلام آباد، مری، مظفر آبا، نکیال، ایبٹ آبا، مانسہرہ، سوات، مینگورہ ، دینہ اور گردونواح میں تیز ہوائوں کے ساتھ بارش ہوئی، جس سے موسم خوشگوار ہو گیا اور گرمی کا زور ٹوٹ گیا، تیز ہوائوں اور بارش کے باعث بعض علاقوں میں بجلی کی سپلائی معطل ہو گئی، سیاحتی مقام مری میں بھی تیز ہوائوں کے ساتھ ژالہ باری ہوئی۔