پاکستان سمیت دنیا بھر میں ماحولیات کا عالمی دن منایا گیا

منگل 5 جون 2018 17:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2018ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں گزشتہ روز ماحولیات کا عالمی دن منایا گیا جس کا مقصد عوام میں ماحول کی بہتری اور آلودگی کے خاتمے سے متعلق شعور و آگاہی پیدا کرنا ہے۔5 جون کو اقوام متحدہ کے زیر اہتمام 1974ء سے ہر سال یہ دن ماحولیاتی مسائل پر قابو پانے کے عزم کے ساتھ منایا جاتا ہے۔دنیا کے بیشتر ممالک میں ماحولیات کے عالمی دن کی مناسبت سے واک، ریلیاں، سیمینارز اور دیگر تقاریب کا انعقاد کیا گیا ۔

ماہرین کے مطابق پوری دنیا کو اس وقت ماحولیاتی آلودگی کا سامنا ہے اور اس میں روز بروز خطرناک حد تک ا ضافہ ہوتا جارہا ہے جس سے لوگوں میں مہلک وبائی امراض پیدا ہو رہے ہیں۔عالمی ادارہ برائے خوراک و زراعت کے جائزوں کے مطابق پاکستان میں تین کروڑ 85 لاکھ افراد غذائی کمی کا شکار ہیں۔

(جاری ہے)

ماہرین کے مطابق پوری دنیا کو اس وقت ماحولیاتی آلودگی کا سامنا ہے اور اس میں روز بروز خطرناک حد تک ا ضافہ ہوتا جا رہا ہے جس سے لوگوں میں مہلک وبائی امراض پیدا ہو رہے ہیں ۔

خوراک کے وسیع پیمانے پر ضیاع کی وجہ سے ایک طرف دنیا بھر میں موجود قدرتی وسائل یعنی پانی، توانائی اور زمین پر سنگین اثرات مرتب ہو رہے ہیں تو دوسری جانب محنت اور سرمائے کے ضیاع کے اور گرین ہائوس گیسوں کے غیر ضروری اخراج کے سبب گلوبل وارمنگ میں بھی اضافہ ہو رہا ہے جس سے خوراک کی طلب پوری نہ ہونے اور بڑھتی ہوئی مہنگائی سے بالخصوص غریب ممالک کے عوام کی مشکلات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ۔ایک اندازے کے مطابق ترقی یافتہ ممالک سے تعلق رکھنے والے عوام ہر سال تقریباً 22 کروڑ 20 لاکھ ٹن خوراک ضائع کر دیتے ہیں۔