چیئرمین بلدیہ ملیر کی محمد امین ماناکے بھتیجے کے انتقال پر تعزیت

منگل 5 جون 2018 17:51

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2018ء) یوسی چیئرمین معین آبادمحمد امین ماناکے بھتیجے ماجد خان کاگزشتہ روز انتقال ہو گیا ہے، چیئرمین بلدیہ ملیر جان محمد بلوچ ،وائس چیئرمین بلدیہ ملیر عبدالخالق مروت میونسپل کمشنر عمران اسلم، اراکین کونسل اور بلدیاتی افسران نے امین مانا سے تعزیت کرتے ہوئے رنج و غم ، افسوس کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عطافرمائے ، مرحوم کے درجات بلندکرے، جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے، لواحقین عزیز و اقارب کو صبر و جمیل عطا فرمائے آمین۔

متعلقہ عنوان :