کراچی، دوسری منزل سے گر کر جاں بحق ہونے والی صبا کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی

منگل 5 جون 2018 17:51

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2018ء) کراچی کے علاقے نارتھ کراچی سرسید ٹائون میں دوسری منزل سے گر کر جاں بحق ہونے والی صبا کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق صبا کے جسم پر بظاہر تشدد کا کوئی نشان موجود نہیں۔ شوہر اکرام اور جیٹھ رمیز موت کے وقت دکان پر تھے۔ تاہم صبا کے والد کی مدعیت میں درج ہونے والے مقدمہ میں شوہر جیٹھ ساس اور جیٹھانی کو قتل میں ملوث اور نامزد کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :