حفظان صحت اور فوڈ سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی پر 27فوڈ آوٹ لیٹس کے چالان عدالت میں پیش ، 30کو نوٹس جاری

منگل 5 جون 2018 17:51

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2018ء) حفظان صحت اور فوڈ سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی پر 27فوڈ آوٹ لیٹس کے چالان عدالت میں پیش ، 30کو نوٹس جاری جبکہ فوڈ ٹیموں نے صفائی کے ناقص انتظامات اور حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر غوری ٹاون میں فریش منرل واٹرفیکٹری پر سیل کردی ہے، ڈھوک پراچہ ، جی 15ون اور غوری ٹاون میں ناقص دودھ کی تین ملک شاپس سیل کردی ہیں ۔

ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج ۔ضلعی انتظامیہ اسلام آباد نے ناقص اور غیر معیاری اشیاء خوردونوش کے خلاف جاری مہم مزید تیز کر دی گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق فوڈ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی انسپکشن ٹیموں نے حفظان صحت اور فوڈ قوانین کی خلاف ورزی پر ہوٹلوں کو 30نوٹس جاری کئے۔ ناقص کیچ اپ اور گندے برتن ضبط کر کے کاروائی کی ہے۔

(جاری ہے)

صفائی کے ناقص انتظامات اور حفظان صحت قوانین کی خلاف روز ی پر غوری ٹاون میں ایک فریش منرل واٹر فیکٹری سیل کردی ہے۔

ٹیموں نے کل 230فوڈ آوٹ لیٹس کی انسپکشن کی ہے اور ہائی جین اور فوڈ ایکٹ کی خلاف ورزی پرفوڈ آوٹ لیٹس کے چالان عدالت میں پیش کئے ہیں۔ حفظان صحت اصولوں کی خلاف ورزی پر ہوٹلوں ریسٹورنٹس کو نوٹس جاری کئے ہیں ۔ چیکنگ کے دوران کھانے پینے کی اشیاء کے دس نمونہ جات تجزیہ کے لئے لیبارٹری بھجوائے گئے۔ ضلعی انتظامیہ نے تمام فوڈ آوٹ لیٹس کو ہدایت کی ہے کہ وہ حفظان صحت کے قوانین کی پابندی کریں اور صفائی کے انتظامات اور اشیاء خوردونوش کی کوالٹی یقینی بنائیں، ورکرز کی باقاعدہ ویکسی نیشن کرائی جائے ورنہ فوڈ سیفٹی قوانین کے تحت سخت کاروائی کی جائے گی۔

ڈرگ انسپکٹر سردار شبیر احمد نے ڈرگ آوٹ لیٹس کی سات انسپکشن کیںاور ادویات کے نمونہ جات تجزیہ کے لئے لیبارٹری بھیجے ہیں ۔ انہوں نے ڈرگ آوٹ لیٹس کو ہدایت کی ہے کہ وہ ڈرگ قوانین کی پابندی یقینی بنائیں ورنہ سخت کاروائی کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :