شیخ رشید احمد نے قلم دوات کے نشان سے حلقہ این اے 62 ، 60 کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے

منگل جون 17:51

شیخ رشید احمد نے قلم دوات کے نشان سے حلقہ این اے 62 ، 60 کے لئے کاغذات نامزدگی ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 جون2018ء) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ شیخ رشید احمد نے قلم دوات کے نشان سے حلقہ این اے 62 ، 60 کے لئے ریٹرئنگ آفیسر کو کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے۔کاغذات نامزدگی کی فیس جمع نہیں کروائی تو ریٹئرننگ آفیسرنے کہا کہ فیس کا چالان دیں انہوں نے کہاکہ فیس میرے پاس ہے ریٹئرننگ آفیسر نے کہا کہ ہمیں پیسے نہیں چاہئے ہمیں چالان چاہئے جس پر شیخ رشید نے کہا کہ میرا سٹاف یہاں موجود ہے جب تک کاغذات مکمل نہیں ہو جاتے ہم یہاں ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے ساتھ مل کر تاریخی کامیابی حاصل کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق منگل کے روز الیکشن کمیشن میں اپنے کاغذات نامزدگی حلقہ این اے 62، 60 کے لئے قلم دوات کے نشان پر جمع کروائے۔

(جاری ہے)

کاغذات نامزدگی کی فیس جمع نہیں کروائی تو ریٹئرننگ آفیسرنے کہا کہ فیس کا چالان دیں انہوں نے کہاکہ فیس میرے پاس ہے ریٹئرننگ آفیسر نے کہا کہ ہمیں پیسے نہیں چاہئے ہمیں چالان چاہئے جس پر شیخ رشید نے کہا کہ میرا سٹاف یہاں موجود ہے جب تک کاغذات مکمل نہیں ہو جاتے ہم یہاں ہیں۔

کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ راولپنڈی میں گرمی بھی ہے اور لوڈشیڈنگ بھی ہے اتنی گرمی میں چار چار گھنٹے قطار میں کھڑے ہونا ایک عام آدمی کے بس کی بات نہیں ۔ میری درخواست ہے کہ اتنی گرمی میں خواتین ووٹ کیسے کاسٹ کریں گی ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ مل کر سب کو ہرائیں گے اور تاریخی کامیابی سے ہمکنار ہوں گے ۔ انہوں نے لیاق باغ میں تاریخی جلسہ کی بھی درخواست دی تو ریٹئرننگ آفیسرنے کہا کہ جلسے کی اجازت ہم نے نہیں دینی تو شیخ رشید نے کہا کہ آپ درخواست وصول کر لین کیونکہ میں نے عمرہ پر جانا ہے انہوں نے کہاکہ دسویں مرتبہ الیکشن لڑ رہا ہوں اور ہر دفعہ جلسہ اجازت کی درخواست دیتا ہوں ۔ ۔