فیصل آباد، شہر اور گردونواح میںقیامت خیز گرمی ، غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے روزہ داروں کی چیخیں نکال دیں

منگل 5 جون 2018 18:00

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جون2018ء) شہر اور گردونواح میںقیامت خیز گرمی میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے روزہ داروں کی چیخیں نکال دیں، وولٹیج کی کمی بیشی سے الیکٹرونکس کی اشیاء جلنے کے باعث شہریوں کو بھاری نقصان، ماہ رمضان میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کے وعدے پورے کرنے کا مطالبہ آن لائن کے مطابق گرمی ان دنوں زوروں پر ہے جبکہ ماہ رمضان کا مقدس مہینہ بھی ہے اس مہینے میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باعث روزہ دار اذیت میں مبتلا ہیں سارا دن بجلی کی آنکھ مچولی جاری رہتی ہے مدن پورہ ،غلام محمد آباد ،رضا آباد ،لیاقت آباد ،جھنگ روڈ،دیگرمقامات دو،دوگھنٹے بجلی بندہورہی ہے جس کی وجہ سے شہری پسینے سے نہا جاتے ہیں اور کہیں سکون میسر نہیں ہوتا جب بجلی آتی ہے تو وولٹیج اتنے کم ہوتے ہیں کہ پنکھا تک نہیں چلتا ۔

(جاری ہے)

وولٹیج کی کمی بیشی کے باعث شہریوں کے واٹر پمپس، فریج، اے سی، ٹی وی سمیت دیگر الیکٹرونکس کی اشیاء جل جاتی ہیں جس کی وجہ سے انہیں بھاری مالی نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ مارہ رمضان میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کے وعدوں پر عمل کیا جائے تاکہ روزہ داروں کی مشکلات کم ہو سکیں۔علاوہ ازیں شورکوٹ اور گردنواح میں بجلی کے وولٹیج اپ ڈائون ہونے سے ہزاروں روپے مالیت کا الیکٹرونکس کا سامان فریج موٹر وغیرہ جل گیا جس سے شہریوں کا بڑا نقصان ہواہے شہریوں کا کہنا ہے کہ لوڈ پورا ہی نہیں ہوتا جس کی وجہ سے ان کا الیکٹرونکس کا سامان جل جاتا ہے یہ سلسلہ کئی دنوں سے جاری ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ بجلی کا لوڈ پورا کروایا جائے جب اس سلسلہ میں محکمہ واپڈا سے رابطہ قائم کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ گرمیوں میں بجلی کی ضرورت بڑھ جاتی ہے جس کی وجہ سے ٹرانسفارمر پر لوڈ پورا نہیں ہوتا اس سلسلہ میں کوشش کی جا رہی ہے۔