فیصل آباد، زمین کو پانی لگانے کے جھگڑا پر فائرنگ سے دو بھائیوں سمیت چار افراد زخمی ، دو کی حالت نازک

منگل جون 18:00

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 جون2018ء) زمین کو پانی لگانے کے جھگڑا پر فائرنگ سے دو بھائیوں سمیت چار افراد زخمی ، دو کی حالت نازک تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کے علاقہ 73گ ب میں سرکاری زمین پر پانی لگانے کے جھگڑا پر محمد سرور ولد غلام مصطفیٰ اور اسی علاقہ کے رہائشی محسن ولد عبدالستار وغیرہ میں جھگڑا ہوا جس پر مشتعل محمد سرور وغیرہ نے ٹوبل ویل سے زمین کو پانی لاگنے پر دو حقیقی بھائیوں 35سالہ غلام مرتضیٰ ، غلام مصطفیٰ کزن مدثر اور محمد آصف حیات ولد شوکت کو گولیاں مار دیں جنہیں تشویشناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد کی فراہمی جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :