ورون دھون میرے، اداکار سنجے دت اور گوندا کا امتزاج ہیں، سلمان خان

منگل 5 جون 2018 18:46

ورون دھون میرے، اداکار سنجے دت اور گوندا کا امتزاج ہیں، سلمان خان
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جون2018ء) بالی وڈ اداکار سلمان خان نے کہا ہے کہ اداکار ورون دھون میرے، اداکار سنجے دت اور گوندا کا امتزاج ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار سلمان خان سے حال ہی میں پوچھا گیا کہ وہ کن نوجوان اداکاروں میں خود کو دیکھتے ہیں جس پر انہوں نے اداکار ورون دھون کا نام لیتے ہوئے کہا کہ ورون دھون میرے سامنے بڑے ہوئے ہیں اور ان میں کچھ میرے، سنجے اور گوندا جیسی خصوصیات ہیں اور وہ اچھی خصوصیات کے حامل اداکار ہیں۔ سلمان خان کی فلم ریس 3 اور بھارت میں دکھائی دیں گے۔۔