سمندری ہواؤں نے کراچی میں گرمی کا زور توڑدیا

منگل جون 18:54

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 جون2018ء) سمندری ہواؤں نے کراچی میں گرمی کا زور توڑدیا۔محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابرآلودرہنے کی پیشن گوئی کردی۔تفصیلات کے مطابق شدید گرمی سے پریشان کراچی کے شہریوں کی پریشانی دور ہوگئی۔سمندری ہواؤں نے گرمی کا زور توڑدیا ہے جبکہ شہر میں ہلکے بادل چھائے رہے اور مطلع کہیں پر جزوی اور کہیں پر مکمل ابر آلود رہا۔

(جاری ہے)

جس کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔اور گرمی کے ستائے شہریوں نے سکھ کا سانس لیا ہے۔محکمہ۔موسمیات نے بھی پیشن گوئی کی ہے کہ آیندہ24گھنٹوں کیدوران مطلع جزوی ابرآلودرہنیکاامکان ہے۔جبکہ کراچی میں ابتدائی درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ہوامیں نمی کا تناسب 63فیصد ہے،مغرب اورجنوب مغرب سیہوائیں21کلومیٹرفی گھنٹا کی رفتارسے چل رہی ہیں،زیادہ سیزیادہ درجہ حرارت34سی36ڈگری سینٹی گریڈ رہنیکاامکان ہے۔۔

متعلقہ عنوان :