شہباز شریف نے ساہیوال کی مقامی قیادت میں اختلافات ختم کرنے کی ہدایت کر دی

منگل 5 جون 2018 18:54

شہباز شریف نے ساہیوال کی مقامی قیادت میں اختلافات ختم کرنے کی ہدایت ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جون2018ء) ماڈل ٹائون میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی زیر صدارت پاکستان مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں ساہیوال کی مقامی ن لیگی قیادت میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے ہیں جس پر سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے پاکستان مسلم لیگ ن کی ساہیوال کی قیادت کو گروپ بندی کے ساتھ ساتھ اختلافات ختم کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں یہ اختلافات اس وقت سامنے آئے جب ساہیوال کی پارٹی قیادت اور ورکرز شہباز شریف سے ملاقات کیلئے اور پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں شرکت کیلئے وہاں گئے ہوئے تھے واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کا پارلیمانی بورڈ امیدواروں کے انٹرویو لے رہا ہے اور گزشتہ روز انہوں نے ساہیوال اور ملتان ڈویژن کے امیدواروں کے انٹرویو مکمل کر لئے ۔