چیف جسٹس سپریم کورٹ کا کالا باغ ڈیم کیس کے سماعت خوش آئند ہے ،میاں کامران سیف

منگل 5 جون 2018 18:54

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ ق کے راہنما وسیکرٹری اطلاعات پاکستان مسلم لیگ لاہور میاں کامران سیف نے چیف جسٹس آف پاکستان کی جانب سے کالا باغ ڈیم کیس کی سماعت شروع کرنے کے فیصلہ کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت پاکستانی دریائوں پر ڈیم بنا کر پاکستانی دریائوں کا پانی روک رہا ہے جبکہ پاکستان قابل عمل کالا باغ ڈیم منصوبہ کو التواء کا شکار کیے ہوئے جس سے لوڈ شیڈنگ میں اضافہ اور پانی کا بحران شدید تر ہوگیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ہائوسں میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

میاں کامران سیف نے کہا کہ یہ مقام افسوس ہے کہ ن لیگ نے اپنے منشور سے ہی کالا باغ ڈیم نکال دیا اورشہباز شریف سندھ میں جاکر سیاسی مفاد کیلئے کالا باغ ڈیم کی مخالفت کرچکے ہیں جو تشویشناک امر ہے انہوںنے کہا کہ کالا باغ ڈیم سمیت بڑے آبی ذخائر کی تعمیر نہ ہونے سے توانائی بحران شدید تر ہوا توانائی بحران پر قابو پانے کیلئے کالا باغ ڈیم کی تعمیر ناگزیر ہے امید ہے چیف جسٹس کالا باغ ڈیم کی تعمیر کی بابت تاریخی فیصلہ دینگے اور ملک کیلئے اس منصوبہ پر کام کا آغاز ہوجائے گا۔