پیپلزپارٹی لاہور کے رہنماء طارق شبیر میو پاکستان مسلم لیگ ن میں شامل ہو گئے

منگل 5 جون 2018 18:54

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جون2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے لاہور کے رہنماء طارق شبیر میو پاکستان مسلم لیگ ن میں شامل ہو گئے ہیں انہوں نے اپنی شمولیت کا اعلان گزشتہ روز سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے ماڈل ٹائون میں ایک ملاقات کے موقع پرکیاطارق شبیر میوکا کہنا تھا کہ پاکستان میں مسلم لیگ ن ہی حقیقی عوامی جماعت ہے جس نے اپنے دور اقتدار میں عوام کی بے پناہ خدمت کی اس موقع پر شہبازشریف نے طارق شبیر میو اور ان کے ساتھیوں کا پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت پر خیر مقدم کیا۔