ملکی ترقی کا دارومدار سی پیک پر ہے، احسن اقبال

آئندہ الیکشن میں کارکردگی کی بنیاد پر ہوگا، میڈیا سے گفتگو

منگل جون 19:00

ملکی ترقی کا دارومدار سی پیک پر ہے، احسن اقبال
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 جون2018ء) سابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ ان کے دور حکومت کے ترقیاتی منصوبوں کو چلنے دیا جائے انہوں نے کہا کہ حکومت نے اپنے دور اقتدار میں سب سے زیادہ ترقیاتی کام پنجاب میں کئے ہیں لاہور ہائیکورٹ میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ کے پی کے کا دارالحکومت پشاور اس وقت کھنڈر بن چکا ہے جبکہ سندھ اور بلوچستان کی حالت اس سے مختلف نہیں انہوں نے کہا کہ ہمارے دور کے منصوبوں کو روکنے سے ان منصوبوں کی لاگت میں چار گنااضافہ ہوجائیگا پچھلی روایات کو نہ دہرایا جائے سابق وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کے پی کے میں پانچ سال حکمرانی کی لیکن آج وہاں جا کر کے پی کے کا حال دیکھا جا سکتا ہے انہوں نے کہا کہ کراچی گندگی کا ڈھیر بن چکا ہے اور آئندہ الیکشن کارکردگی کی بنیاد پر ہوگا حکومت نے اپنے پانچ سالہ دور اقتدار میں ملک سے اندھیروں کو ختم کیا ،سڑکوں کے جال بچھائے ،موٹر ویز بنائے اور اربوں ڈالر کے پروجیکٹ شروع کئے جو ان دنوں تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں انہوں نے کہا کہ سی پیک کا منصوبہ جو انتہائی اہمیت کا حامل ہے حکومت کی کارکردگی کا حصہ ہے اور ملک کی معیشت کا دارو مدار اس منصوبے پر ہے لہٰذا سی پیک کو چلنے دیا جائے ۔