شیخ زید ہسپتال کاکڈنی ٹرانسپلانٹ سینٹر بند کر دیاگیا

منگل 5 جون 2018 19:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جون2018ء) شیخ زید ہسپتال کاکڈنی ٹرانسپلانٹ سینٹر بند کر دیاگیا سینٹر کے بند کرنے کی وجہ وہاں زیر علاج مریضوں کو سہولتوں کی عدم دستیابی بتائی گئی ہے سینٹر کی بندش سے لاہور کے شہریوں نے شدید پریشانی کی لہر دوڑ گئی ہے یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ مذکورہ کڈنی سینٹرکو بند ہوئے دو ماہ کا عرصہ بیت چکا ہے جس میں سو سے زیادہ مریض زیر علاج ہیں اور وہ زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا ہوگئے ہیں سینٹر کی بندش کیخلاف سینٹر میں زیر علاج مریضوں کے لواحقین سراپا احتجاج بن گئے اور انہوں نے شیخ زید کے سامنے بھرپور احتجا ج کرتے ہوئے کڈنی ٹرانسپلانٹ سینٹر کو کھولنے کا مطالبہ کیاہے۔

متعلقہ عنوان :