تین زلمی کرکٹرز گلوبل ٹی ٹوئنٹی کینیڈا کرکٹ لیگ کا حصہ بن گئے

منگل 5 جون 2018 19:00

تین زلمی کرکٹرز گلوبل ٹی ٹوئنٹی کینیڈا کرکٹ لیگ کا حصہ بن گئے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جون2018ء) تین زلمی کرکٹرز گلوبل ٹی ٹوئنٹی کینیڈا کرکٹ لیگ کا حصہ گلوبل زلمی لیگ کے تین باصلاحیت کرکٹرز گلوبل ٹی ٹوئنٹی کینیڈا کرکٹ لیگ میں منتخب , گلوبل زلمی لیگ نے ہمیشہ نئے ٹیلنٹ کو سامنے آنے میں مدد دی۔ ابراش خان، ریان خان، جنید صدیقی گلوبل زلمی لیگ کے تین کرکٹرز کو گلوبل ٹی ٹوئنٹی کینیڈا کرکٹ لیگ میں شامل کرلیا گیا۔

زلمی ورلڈ کپ اور پھر گلوبل زلمی لیگ میں اونٹاریو (کینیڈا) زلمی کی نمائندگی کرنیوالے بیٹسمین جنید صدیقی آل ل راؤنڈر ابراش اور ریان خان پٹھان کو انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی لیگ کا حصہ بنایا گیاہے ۔تینوں کرکٹرز نے گلوبل زلمی لیگ میں بھی شاندار کارکردگہ دکھاکر سب کی توجہ حاصل کی تھی .تینوں کرکٹرز نے کینیڈا ٹی ٹوئنٹی لیگ میں شمولیت پر خوشی اظہار کرتے ہوئے گلوبل زلمی لیگ میں مواقع ملنے پر پشاور زلمی اور جاوید آفریدی کا شکریہ ادا کیا .جاوید آفریدی نے تینوں کرکٹرز کے لیے نیک خواہشات کا پیغام دیا .اور امید ظاہر کی کہ گلوبل زلمی لیگ سے مزید ٹیلنٹ سامنے آئیگا ۔

(جاری ہے)

گلوبل زلمی لیگ میں پشاور زلمی کی دنیا بھر میں موجود فینز کلب کی ٹیمیں شامل ہیں۔ دنیا کے پچیس سے زائد ممالک میں گلوبل زلمی لیگ اے الحاق شدہ کلبز اور ٹیمیں موجود ہے .لیگ کے دو ایڈیشنز منعقد کیے جاچکے ہیں۔ٰ