معروف سیاسی رہنما نے ریحام خان کو ’مادرِ ذلت‘ کا خطاب دے دیا

ریحام خان عمران خان سے شادی کر کے مادرِ ملت بننے کے لیے آئی تھیں لیکن دولت اور شہرت کے حصول نے انہیں ’مادرِ ذلت بنا دیا،رہنما تحریک انصاف فاروق الحسن چوہان کی گفتگو

Muqadas Farooq مقدس فاروق اعوان منگل جون 17:30

معروف سیاسی رہنما نے ریحام خان کو ’مادرِ ذلت‘ کا خطاب دے دیا
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔05 جون 2018ء) معروف سیاسی رہنما نے ریحام خان کو ’مادرِ ذلت‘ کا خطاب دے دیا۔رہنما تحریک انصاف فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ ریحام خان عمران خان سے شادی کر کے مادرِ ملت بننے کے لیے آئی تھیں لیکن دولت اور شہرت کے حصول نے انہیں ’مادرِ ذلت بنا دیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے ایک کتاب لکھی ہے جس میں عمران خان اور ان کی ذاتی زندگی سے متعلق کئی اہم انکشافات بھی کیے گئے ہیں۔

۔۔ریحام خان نے اس کتاب میں نہ صرف عمران خان بلکہ عمران خان کی قریبی شخصیات پر بھی سنگین نوعیت کے الزامات عائد کیے ہیں۔جب کہ پی ٹی آئی نے بھی ریحام خان پر کئی الزامات عائد کیے ہیں اور کہا ہے کہ اس کتاب کے پیچھے پاکستان مسلم لیگ ن ہے۔

(جاری ہے)

۔۔ن لیگ نے عمران خان کی ساکھ کو متاثر کرنے کے لیے یہ کتاب لکھی ہے۔ پی ٹی آئی کے حامیوں نے ریحام خان پر مسلم لیگ ن کے ایجنڈے پر کام کرنے ، مسلم لیگ نسے پیسے لینے اور طلاق کے بعد شہباز شریف سے بلٹ پروف گاڑی لینے کا الزام بھی عائد کیا ہے۔

اسی متعلق گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ ریحام خان عمران خان سے شادی کر کے مادرملت بننے آئی تھیں تاہم دولت اور شہرت کے حصول نے انہیں مادرِ ذلت بنا دیا۔اور مادرِذلت کا عالم یہ ہے کہ پہلے ن لیگ ن جاوید ہاشمی کو لانچ کیا ۔پھر گلا لئی کو لانچ کیا اور مادر ذلت یعنی کے ریحام خان کو لانچ کیا ہے۔لیکن ن لیگ کی قسمت میں اور عمران خان کے دشمنوں کی قسمت میں زلت اور رسوائی کے سوا کچھ نہیں آئے گا۔فیاض الحسن چوہان کا مزید کہنا تھا کہ ریحام خان نے جس طرح کی کتاب لکھی ہے اب ان کو اسی طرح کے جواب بھی ملیں گے۔