جے ڈبلیو فورلینڈ آٹو موٹوو پلانٹ کا پاکستان کے شہر لاہور میں افتتاح کردیا گیا

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 5 جون 2018 17:36

جے ڈبلیو فورلینڈ آٹو موٹوو پلانٹ کا پاکستان کے شہر لاہور میں افتتاح ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 جون2018ء) پاکستان کے جی ڈبلیو فورلینڈ آٹوموٹو میں منعقد ہونے والی افتتاحی تقریب کا مقصد بہتر، محفوظ، مزید آرام دہ اور پرسکون گرین کار عوام کو فراہم کرنا ہے۔ جے ڈبلیو فورلینڈ , آر اینڈ ڈی نیٹ ورکس اور اندرونی شراکت داری کو بڑھانے کے لیے آٹوموٹو لائن ملک کی ڈیمانڈ کے مطابق ماحول میں کاروباری گاڑیاں فراہم کرے گی تاکہ ملازمت کی تخلیق اور کلیدی سپلائرز کو مضبوط بنایا جاسکے۔

اس پروگرام کے بعد حتمی طور پر یہ کہا جاسکتا ہے کہ جے ڈبلیو فارلینڈ نے خوابوں کو حقیقت میں بدل دیا ہے ۔ افتتاحی تقریب میں جے ڈبلیو گروپ کے صدر شاہ فیصل کا کہنا تھا کہ ہم نے دنیا بھر میں اپنے ساتھیوں اور کار بنانے والوں کو ہلکی کاریں بنانے کے لیے تیار کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

جے ڈبلیو گروپ کے صدر شاہ فیصل کا کہنا تھا نئی پروڈکشن سی پیک کا گفٹ ہے اور مستقبل کے لیے بھی کار آمد ہے۔

تقریب میں ہائیر اینڈ روبا پاکستان کے سی ای او جاوید آفریدی ، جے ڈبلیو فورلینڈ کے سی ای او مسٹر الیکس نے بھی شرکت کی اور مقررین سے خطاب کیا۔ مسٹر الیکس نے نئی تخلیق کو ترقی کی جانب پہلا قدم قرار دیا اور کہا کہ اس سے پاکستان کی کار انڈسٹری اور ماحول کو سازگار بنانے میں مدد ملے گی۔ جاوید آفریدی نے اپنے خطاب میں پاکستان میں چین کی سرمایہ کاری کی اہمیت پر زور دیا اور اسے معاشی بحران پر قابو پانے کے لیے معاون قرار دیا۔ چیئرمین پشاور زلمی نے پاکستان اور چین کی باہمی تجارت کی اہمیت پر بھی زور دیا۔