امریکہ میں پاکستان کے سابق سفیر عبداللہ حسین ہارون نے نگراں وزیر خارجہ کا قلمدان سنبھال لیا

منگل 5 جون 2018 19:03

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2018ء) سندھ اسملبی کے سابق سپیکر اور امریکہ میں پاکستان کے سابق سفیر عبداللہ حسین ہارون نے نگراں وزیر خارجہ کا قلمدان سنبھال لیا۔صدر مملکت ممنون حسین نے منگل کو ایوان صدر میں نئی نگراں کابینہ سے حلف لیا۔عبداللہ حسین ہارون 21اکتوبر 1950کو پیدا ہوئے۔وہ ستمبر 2008سے دسمبر 2012تک امریکہ میں پاکستان کے سفیر رہے ہیں۔

وہ سندھ اسمبلی کے سابق سپیکر کے عہدے پر بھی فائز اور مختلف تعلیمی اداروں،سپورٹس ایسوسی ایشنز اور چیرٹی تنظیموں کے بورڈ ممبر بھی رہے۔حسین ہارون ،سعید ہارون کے صاحبزادے،حمید ہارون کے بڑے بھائی اور سر عبداللہ ہارون کے پوتے ہیں۔سر عبداللہ ہارون ایک سیاستدان تھے جنہیں قائد اعظم محمد علی جناح آل انڈیا مسلم لیگ کا مظبوط ترین ستون کہتے تھے۔

(جاری ہے)

ان کا تعلق بھارتی ریاست گجرات کے کچھ خاندان سے ہے جو 1947میں آزادی سے قبل کراچی منتقل ہوئے ۔عبداللہ حسین ہارون نے اپنی تعلیم کراچی گرامر سکول سے مکمل کی اور بعد ازاں یونیورسٹی آف کراچی سے اپنی تعلم ختم کی۔عبداللہ حسین نے 1970میں اپنی ابتدائی کیریئر کا آغاز پاکستان مسلم لیگ کیلئے الیکش کوآرڈینیٹر کی حیثیت سے کیا۔بعد ازاں وہ کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن میں کونسلر،کراچی پورٹ ٹرسٹ میں ٹرسٹی،1985سے 1988تک رکن سندھ اسمبلی اور 1986سے 1988تک اپوزیشن رہنماء سندھ سمبلی فائز رہے۔

2008 ء میں عبداللہ حسین اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندہ مقرر کر دیئے گئے اور یکم جنوری 2013تک اس عہدے پر فائز رہے ع،بداللہ حسین ہارون ممبر بورڈ آف گورنرز انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کراچی(1996-1999)،ڈائریکٹر بورڈ آف ڈائریکٹرز کراچی الیکٹرک سپلائی کارپوریشن(1997-1999) اور صدر پاکستان چائنا بزنس فورم بھی رہے ہیں۔