پاکستان سمیت دنیا بھر میں منگل کو ماحولیات کا عالمی دن منایا گیا

منگل 5 جون 2018 19:03

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2018ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میںمنگل کو ماحولیات کا عالمی دن منایا گیا، جس کا مقصد عوام میں ماحول کی بہتری اور آلودگی کے خاتمے سے متعلق شعور و آگاہی بیدار کرنا ہے۔5 جون کو اقوام متحدہ کے زیرِ اہتمام 1974 سے ہر سال یہ دن ماحولیاتی مسائل پر قابو پانے کے عزم کے ساتھ منایا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

دنیا کے بیشتر ممالک میں ماحولیات کے عالمی دن کی مناسبت سے واک، ریلیاں، سیمینارز اور دیگر تقاریب کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

پاکستان میںبھی یہ دن منایا گیا اس دن کی مناسبت سے اہم شخصیات کے پیغام ٹیلی یا نشر یا شائع کئے گئے۔ماہرین کے مطابق پوری دنیا کو اس وقت ماحولیاتی آلودگی کا سامنا ہے اور اس میں روز بروز خطرناک حد تک ا ضافہ ہوتا جارہا ہے جس سے لوگوں میں مہلک وبائی امراض پیدا ہو رہے ہیں۔