اسلام آباد میں گراں فروشوں کے خلاف کریک ڈاون، 105 دکانوں کی چیکنگ، گراں فروشوں کو ایک لاکھ 34 ہزار روپے جرمانہ

منگل جون 19:03

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 جون2018ء) ضلعی انتظامیہ اسلام آباد نے گراں فروشوں کے خلاف کریک ڈاون کے دوران 105 دکانیں چیک کیں اور گراں فروشوں کو ایک لاکھ 34 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا ۔ اسسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ نے راول ڈیم ، چک شہزاد ، ترامڑی اور لہتراڑ روڈ پر پرائس چیکنگ کے دوان 47 دکانیں چیک کیں اور سولہ گراں فروشوں کو 13ہزار روپے جرمانہ عائد کیاہے ۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر انڈسٹریل ایر یا نے آئی ٹین اور آئی نائن میں 32دکانیں چیک کیں اور 10گراں فروشوں کو 38000روپے جرمانہ عائد کیاہے ۔اے سی شالیمار نے جی گیارہ میں 26گراں فروشوں کو 46ہزار روپے جرمانہ عائد کیاہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ محمد افضل نے ٹھنڈا پانی میں گراں فروشوں کو 37ہزار روپے جرمانہ عائد کیا ہے ۔ انتظامیہ نے دکانداروں کو ہدایت کی ہے کہ ریٹ لسٹ آویزاں کریں ورنہ سخت ایکشن ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :