زمبابوین کھلاڑیوں کی معاوضوں کی عدم ادائیگی پر سہ ملکی ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز کے بائیکاٹ کی دھمکی،

میزبان زمبابوے، پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز مشکوک

منگل 5 جون 2018 19:03

زمبابوین کھلاڑیوں کی معاوضوں کی عدم ادائیگی پر سہ ملکی ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل ..
ہرارے ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2018ء) زمبابوین کھلاڑیوں نے معاوضوں کی عدم ادائیگی پر سہ ملکی ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ سیریز کے بائیکاٹ کی دھمکی دے دی جس کے بعد میزبان زمبابوے، پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز مشکوک ہو گئی، سہ ملکی سیریز یکم جولائی سے 8 جولائی تک شیڈول ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق زمبابوے کرکٹ بورڈ نے گزشتہ تین ماہ سے کھلاڑیوں کو تنخواہ اور میچ فیس ادا نہیں کی جس پر کھلاڑیوں نے احتجاج شروع کر دیا ہے، کھلاڑیوں نے بورڈ کو 25 جون تک ان کے تمام تر بقایاجات ادا کرنے کی دھمکی دی ہے، اگر بورڈ نے مطالبات پورے نہ کئے تو ہم سہ ملکی ٹی ٹونٹی سیریز کا بائیکاٹ کریں گے، کھلاڑی پہلے ہی احتجاجاً سیریز کی تیاری بھی نہیں کر رہے۔

زمبابوین کرکٹ کے ترجمان کے مطابق مالی بحران کے باوجود بورڈ حکام مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہیں، امید ہے کہ رواں ہفتے میں ہی کھلاڑیوں کو ادائیگی شروع کر دی جائے گی۔