امریکہ تائیوان کا مسئلہ مناسب انداز میں حل کرے

چین امریکہ تعلقات اورخطے کے استحکام کو نقصان نہ پہنچایا جائے،ترجمان چینی وزارت خارجہ

منگل 5 جون 2018 19:04

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 جون2018ء) امریکہ کو تائیوان کا مسئلہ مناسب انداز میں حل کرنا چاہیے اور اس سے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات اورآبنائے تائیوان میں استحکام کو نقصان پہنچانے سے پرہیز کرنا چاہیے ۔

(جاری ہے)

چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چھون اینگ نے ان خیالات کا اظہار معمول کی بریفنگ کے دوران اس وقت کیا جب امریکی حکام نے رائٹر کو بتایا کہ امریکہ کا آبنائے تائیوان کے حساس علاقے میں ایک جنگی بیڑہ بھیجنے پر غور کر رہا ہے ۔

رائٹر کے مطابق چین کی وزارت خارجہ نے امریکہ سے کہا ہے کہ وہ تائیوان کا مسئلہ مناسب انداز میں حل کرنے کی کوشش کرے تا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات اور آبنائے تائیوان میں امن اور استحکام کو کسی قسم کا نقصان نہ پہنچے ۔ یاد رہے کہ چین آبنائے تائیوان کے مسئلے پر کئی بار ردعمل ظاہر کر چکا ہے ۔چین تائیوان کو اپنا حصہ سمجھتا ہے جبکہ امریکہ آبنائے تائیوان میں اپنا جنگی بحری بیڑہ بھیجنے کا کئی بار اعلان کرچکا ہے ۔

متعلقہ عنوان :