جنوبی چینی سمندر میں زبردست طوفان

ہانگ کانگ سے 540کلومیٹر دور چینی جزیرے ہنان کی جانب سفر کررہا ہے

منگل جون 19:04

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 جون2018ء) جنوبی چینی سمندر کے شمالی حصے میں ایک زبردست طوفان ہے جو اس وقت ہانگ کانگ سے 540کلومیٹر جنوب مغرب میں موجود ہے ۔

(جاری ہے)

ہانگ کانگ کے محکمہ موسمیات کے مطابق گرم ہوا کا یہ طوفان شمال میں 12کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چین کے جزیرے ہنان کی جانب سفر کر رہا ہے ۔ اس سلسلے میں محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا ہے تاہم ابتدائی طور پر مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

متعلقہ عنوان :